راولپنڈی(نیوز ڈیسک) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو کے پاکستان پویلین میں 55 ہزار سے زائد وزیٹر آچکے ہیں، بڑی تعداد میں وزیٹرز کا آنا توقعات کے برعکس تھا۔
ایک بیان میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان بہترین ملک ہے جسے غلط انداز میں پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیٹرز کا شکر گزار ہوں جو پاکستانی ثقافت دیکھنے آئے ہیں، پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔
مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے فنکاروں میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں جو پاکستان کا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھاتے ہیں۔
بریکنگ
- •شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والا ہم میں سے نہیں ہوسکتا، مریم نواز
- •ہالی ووڈ کے بجائے ساؤتھ انڈین فلم سائن کرلوں گا، شاہد کپور
- •بلاول بھٹو نے میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کو امیدوار نامزد کردیا
- •باغ آزاد کشمیر، مریم نواز آج انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی
- •محمد رضوان کا اپنی انگریز ٹیچر کو قرآن پاک کا تحفہ