اسلام آباد(کامرس ڈیسک) وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں پاکستانی اسٹارٹ اپ کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مائی ٹی ایم نامی اسٹارٹ اپ نے سپر نووا چیلنج فائنل میں انگلینڈ کو مات دی۔ جمعرات کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں 12 کیٹگریز میں 700 سے زائد اسٹارٹ اپس شریک ہوئے جس میں پاکستانی اسٹارٹ اپ نے ”کریٹیو اکنامی”کیٹگری میں اول پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹارٹ اپس کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، دنیا بھر میں پاکستان کو برانڈ کرنے کیلئے اسٹارٹ اپس کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،جدید دنیا سے قدم ملانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے میں انقلابی اصلاحات لائی گئی ہیں۔ امین الحق نے کہا کہ دبئی نمائش میں پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کو ہر سطح پر سراہا گیا ہے۔
بریکنگ
- •22 سال سزا کاٹنے والا عین رہائی والے دن جیل سے فرار ہوگیا
- •شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف
- •دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع
- •شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
- •قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ