راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خیبرپختونخوا نیشنل ہاکی لیگ کے سلسلے میں مردان ریجن کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ، مردان سپورٹس کمپلیکس میں چیف سلیکٹر اولمپئن رحیم خان کے زیرانگرانی ٹرائلز میں سوسے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر میر بشر ، نواز خان ، یاسر اسلام ، ضیا الرحمان سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں ۔ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں گول کیپر عمر ، معاذ اللہ ، ہاف بیک کیلئے ارسلان ، سراج ،سعدسردار ، سیف اللہ ، حمزہ باچا ، ہاشم ، علی اکبر ، ایمل ،شان ، اعجاز ، فارورڈ کھلاڑیوں میں حمزہ ، اظہر ، شاہ زیب ، جواد ، عامر خان ، زیاد ، عباس ، ذوالقرنین ، زرک ، کاشف ، حفنان ، شامل ہیں۔چیف سلیکٹر اولمپئن رحیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ صوبے کے تمام ریجن میں ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیں جبکہ نیلامی کیلئے فائنل نام کل تک فائنل ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نیلامی سے قبل پاکستانی ہاکی فیڈریشن سے تمام کھلاڑیوں کے پروفائل طلب کئے ہیں ۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار