اإِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
سید سلمان المعظم قادری سابق کنٹرولر معروف براڈ کاسٹر ایف ایم 101 کے بانی سید سلمان المعظم قادری اب ہم میں نہیں رہے. آپ کچھ دنوں سے علیل تھے طبعیت خراب ہونے پر آپکو ہسپتال لے جایا گیا مگر آپ جانبر نہ ہوسکے اور 20 ستمبر 2021 بروز پیر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے. آپنے پسماندگان میں ایک بیٹا (سید نعمان بن سلمان قادری جو جیو گروپ کے ساتھ منسلک رہے) اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں.
انتقال بتاریخ 20 ستمبر 2021 بروز پیر
یہ تحریر آپکے نیاز مند جناب ارشد ناشاد صاحب کی ہے جو ہم بصد شکریہ قآرئین کے لیے پیش کر رہے ہیں.
سید سلمان المعظم قادری 25 دسمبر 1944 کو شہر آگرہ اکبرآباد ہندوستان میں سید مبارک حسین قادری المعروف نظم اکبر آبادی کے گھر میں پیدا ہوئے ۔ آپ ہندوستان سے براستہ سمندر ہجرت کرکے کراچی آئے۔وہاں سے آپ راولپنڈی بذریعہ ٹرین آئے ۔ آپکے والد کی ان دنوں ریلوے میں ملازمت تھی۔ ابتدائی تعلیم آپ نے گھر سےحاصل کی اور آپ نے ماڈل ہائی سکول صدر راولپنڈی سے 1954ء میں پرائمری جماعت پاس کی ۔ اور اس ماڈل ہائی سکول سے 1959ء میں میٹرک پاس کیا ۔آپ نے انٹر 1961ء اور بی اے 1963ء گورنمنٹ کالج اصغر مال راولپنڈی سےحاصل کی۔آپ نے 1965ء میں ایم اے اردو گارڈن کالج راولپنڈی سے پاس کیا ۔ ایم اے کرنے کے بعد آپ نے ریڈیو پاکستان میں ملازمت اختیار کر لی، سلمان المعظم نےاپنے ریڈیو فنی سفرکا آغاز بحیثیت پریزینٹیشن سپروائزر کےدس اگست 1965 کو ریڈیو پاکستان راولپنڈی سے کیا ۔ سلمان المعظم نے 1968ء میں بنیادی پروڈکشن کا کورس سٹاف ٹریننگ سکول ریڈیو پاکستان کراچی سےکیا۔ سلمان المعظم 1968ء میں رات 10بجے ریڈیو پنڈی تھری کی بلتی شینا سروس سے اپنی صداکاری کا آغاز کیا ۔ریڈیو پر کالج میگزین پروگرام بھی کالج کے زمانے میں کر تے رھے سلمان المعظم 1971 ء تک پریزنٹیشن سپر وائزر کے عہدے پر رھے ۔ 10جون 1975تک راولپنڈی میں اس عہدے پرتعینات رھے۔بعد ازاں سلمان المعظم کاتبادلہ ریڈیو پاکستان بہاولپور بحیثیت پروڈیوسر کے ہوگیا آپ نے 11جون 1975ء کو ریڈیو پاکستان بہاولپور کا اس وقت چارج سنبھالا ۔ جب ریڈیو بہاولپور نے اپنی نشریات کا آغاز نہیں کیاتھا۔ابھی وہ تیاری کےمراحل سے گزر رہا تھا۔جولائی 1975ء میں ریڈیو کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن اور آڈیشن شروع ہوئے۔ سلمان المعظم نے اناونسرز اور کمپیئرز کےآڈیشن لئے۔اور ریڈیو بہاولپور کیلئےایسےانمول ہیرے تراشےجہنوں نے نہ صرف اس ریڈیو بہاولپور میں بلکہ ملک اور بیرون ملک شہرت اور کامیابی حاصل کی اور ان نامور براڈ کاسٹرز میں میاں عبدالرحمن اخضر ، ساجد حسن درانی ، شعیب احمد ، محمد اجمل ملک ، سید شہودرضوی ،خورشید علی ، جمیل اختر ، یاسمین جمیل ، محمد شفیق مغل شامل تھے ۔ سید سلمان المعظم ڈسک جاکی شام کا پروگرام ” جرس ” بہت عمدگی سے پیش کرتے رھے اس پروگرام کی بیمثال کامیابی پر سلمان المعظم کو اسوقت کے بہترین پروڈیوسر کا ایوارڈ ملا تھا۔ ریڈیو بہاولپور میں سلمان المعظم نے بہت سے یادگار ڈرامے پیش کئے ۔ 12 اپریل 1976ء کو آپ کا تبادلہ سینٹرل نیوز آرگنائزیشن پی بی سی راولپنڈی ہو گیا ۔ سلمان المعظم 16 دسمبر 1976ء کو بطور پروڈیوسر ریڈیو پاکستان راولپنڈی تعیناتی ہوئی ۔وہاں سلمان المعظم نے سابق وزیراعظم جناب ذوالفقارعلی بھٹو کے ساتھ نادرن ایریا کے دورے کی رپورٹنگ کی ۔ کرنٹ آفیئرز فار سی این او 1976۔ سید سلمان المعظم 1977ء کو سینئر پروڈیوسر کے عہدے پر ترقی ہوئی۔سید سلمان المعظم کو مقبول پروگرام” آج کے مہمان ” پیش کرنے 1978کا بہترین پروڈیوسر قرار دیا گیا۔سلمان المعظم 23 جنوری 1984 ء کو بحیثیت سینئر پروڈیوسر کے ریڈیو پاکستان اسلام آباد تعینات ہوئے ۔ سید سلمان المعظم نے سابق وزیراعظم پاکستان وقائد جمہوریت محمد خان جونیجو کے ساتھ دوروں کی کوریج کی سیدسلمان المعظم یکم جون 1986کوبحیثیت سینئر پروڈیوسر ریڈیو پاکستان راولپنڈی تعینات ہوئے۔ بعد ازاں آپ 10اکتوبر 1989بطورسینئر پروڈیوسر ریڈیو پاکستان اسلام آباد میں تعینات ہوئے ۔ چوتھے سیف گیمز 1989 ء کی میراتھن ٹرانسمیشن 20 اکتوبر تا 27 اکتوبر تک جاری رہیں ۔آپ اس نشریات کے سینئر پروڈیوسر رھے ۔ سلمان المعظم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ دورہ امریکہ کی ریڈیو رپورٹنگ کی ۔ سلمان المعظم نے ریڈیو اسلام آباد سے پروگرام صبح پاکستان ، سپورٹس میگزین ، یوتھ فورم ، آئینہ ڈرامے ، شہرنامہ پروگرامز پیش کئے ۔ سلمان المعظم 1993 میں پروگرام منیجر کے عہدے پر تعینات ہوئے اور کوارڈیشن پروڈیوسربھی رھے۔سلمان المعظم یکم اگست 1993 ء کو پی بی سی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد تعینات ہوئے۔سید سلمان المعظم 6 اکتوبر 1995ء کو اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان تربت تعینات ہوئے 19 مارچ 1996 ء تک آپ اس عہدے پر تعینات رھے 9 مئی 1996 کو سینٹرل پروڈکشن یونٹ پی بی سی ہیڈ کوارٹرز تعینات ہوئے ۔ سلمان المعظم 29 دسمبر 1996بطور پروگرام منیجر ریڈیو پاکستان اسلام آباد تعینات ہوئے ۔ سید سلمان المعظم 1998میں پروگرام منیجر پی بی سی ہیڈ کوارٹرز تعینات ہوئے ۔ سلمان المغظم 1998میں سنٹرل پروڈکشنز یونٹ اسلام آباد میں تعینات رھے ۔ سلمان المعظم 1998 ء میں ڈپٹی کنٹرولر کے عہدے پر تعیناتی ہوئی۔اور سلمان المعظم 1998ء میں ڈپٹی کنٹرولر ریڈیو پاکستان اسلام آباد تعینات رھے۔ سلمان المعظم نے 1998 ء میں ایف ایم 101چینل قائم کیا ۔اور ساتھ ہی ایف ایم 102 چینل قائم کیا۔ اور ایف ایم 104چینل پہلے 1993 قائم ہوا تھا۔نویں سیف گیمز 15ستمبر 2000ءکو شروع ہوئے آپ اس کے نگران پروڈیوسر رھے۔اور آپ 2001 ء تک اس عہدے پرتعینات رھے۔سید سلمان المعظم کنٹرولر ایف ایم 101چینل پی بی سی اسلام آباد ہیڈکوارٹرز 2001 میں تعینات ہوئےاور ریڈیو کوئز ہنگامہ 2004 میں منعقد کرایا ۔

اس کے علاوہ کنٹرولر مارکیٹنگ کا ایڈیشنل چارج 2003 تا 2004 تک رہا۔سلمان المعظم کنٹرولر کےعہدے سے27دسمبر 2004کو ریٹائرڈ ہوئے ٹیلی ویژن سلمان المعظم نے پی ٹی وی پر 1967 ء سے 1994 ء تک مختلف ڈرامہ سیریل میں مختلف کردار ادا کئے جن میں ڈرامہ ۔ پلیٹ فارم ، چاچا چھکن ، کالا پتھر تاریخی کھیل ، شہباز ، اور توبہ تن تو سو شامل ہیں سلمان المعظم نے ٹیلی ویژن کے مختلف ڈاکومینٹریز پروگرامز میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ۔ اور ان دستاویزی پروگرامز کی پس پردہ آواز سلمان المعظم کی تھی۔ دفینے ، پاسبان ، فیصل مسجد ،مناسک حج شاہراہ قراقرم دستاویزی پروگرام ، وزیراعظم ، صدر پاکستان کی تقریراقوام متحدہ میں ، وائس اور صدر پاکستان کی تقریر مزار قائد اعظم کراچی 25 دسمبر کو اسلام آباد اسٹوڈیو سے سلمان المعظم پیش کرتے سلمان المعظم نے خالد حمید ، عمران اصغر ، جمشید فرشوری ، شاکرعزیر ، فخرعالم نعمانی ، موھنی حمید نوراحمد ۔جیسے عظیم ڈرامہ آرٹسٹ کیساتھ کام کیا سٹیج سلمان المعظم نے کئی مختلف کمرشل اسٹیج ڈراموں میں بھی اداکاری کےجوہردکھائے۔ان میں شامل ڈرامہ 1۔ ” بخیل ” لیاقت میموریل ہال راولپنڈی 2۔” بھنور ” راولپنڈی ، اسلام آباد ، کراچی ، لاھور 3۔ ” دیوانےنو ” راولپنڈی ، کراچی ، لاھور 4 ۔ ” نظام سقہ ” ڈرامےتھے پرائیویٹ پروڈکشن سلمان المعظم نےمختلف پرائیویٹ پروڈکشنز کےبہت سےکمرشلز پروگرام ترتیب دیے اور پیش کئے۔ان میں وائس اوورانگلش فیچر فلم” پٹریاٹ “میں ایک جنرل کا ایک کردارتھا۔ اور” سرگم کےسنگ” صحت پر مبنی یونیسف کا ایک فیچر پروگرام تھا ۔ وومن ہیلتھ کیئر پر مبنی فیچر پروگرام 13 اقساط پر مشتمل تھا اس کا تعاون وومن ڈویلپمنٹ نے کیا تھا ۔ ایگرو پر مبنی فیچر پروگرام ” مشال ” 104 اقساط پر مشتمل فیچر کا تعاون عورت فاونڈیشن نےکیا تھا۔اور پنجابی زبان میں اس کی 52 اقساط تھیں ، پولیو ، ایڈز ، کے کئی مختلف ہیلتھ بیس کمرشل ایڈ تعاون وزارت صحت حج ڈاکو منٹریز ،مذہبی امور”حج کیسےکریں” متعلقہ سی ڈی کیسٹس الحدی ۔ آواز سلمان المعظم کی تھی ریڈیو سید سلمان المعظم کے ریڈیو مقبول پروگراموں میں صبح پاکستان ، آئینہ ، یوتھ فورم ، سپورٹس میگزین آج کے مہمان ، مارننگ شوز ، میوزیکل سانگ سٹوری فیچر گنگا رام کی سمجھ مانا آئے ، فیچر ہماری گلی آپ نے ریڈیو آوٹ ڈور پروگرام 15سال تک پیش کئے ریڈیو رپورٹس ، ریڈیو پریس کانفرنس ، وی وی آئی پی فنکشنز ، نیشنل اسمبلی اجلاسز اور یوم کشمیر کے پروگرامز ترتیب دیے اور پیش کئے ۔ کرنٹ آفیئرز کے پروگرام ، ٹاک شوز ، میوزیکل شوز ، رننگ کمنٹری مذہبی ، سماجی ، ثقافتی تقریبات ، ڈرامے اور بیرونی محفل شبینہ ، یوم آزادی ، قومی اسمبلی ،اور الیکشن کمیشن ، صدر ،وزیراعظم ہاوس ، ریڈیوکوئز ” ہنگامہ” 2000 ء ترتیب اور پیش کیا ۔ ایف ایم 101 کے آٹھ اسٹیشن کا قیام 1998ء تا 2002 ء ، ایف ایم 102 نویں سیف گیمز 15ستمبر 2000 ء میں قائم کیا ،اور ایف ایم 104 چینل 1993 ء میں قائم کیا تھا ، بطور معاون پروڈیوسر کے چوتھے سیف گیمز 1989 ء کی میراتھن ٹرانسمیشن 20 اکتوبر تا 27 اکتوبر 1989ء تک ترتیب دی اور پیش کی۔ پانیئر پروڈیوسر آف پی بی سی اسلام آباد 1977ء ، کرنٹ آفیئرز سنٹرل نیوز آرگنائزیشن 1976،پروڈیوسر سنٹرل نیوز آرگنائزیشن 1976ء ، بہترین پروڈیوسر بہاولپور سٹیشن 1975ء پبلک ریلیشنز سلمان المعظم 14اگست یوم پاکستان کی تقاریب کی لائیو گراونڈ کمنٹری 1992ء تا 1994ءتک پیش کرتے رھے ۔ ٹریننگ ڈاکو مینٹریز آرمڈ فورسز ، وائس اوور 23 مارچ کے پروگراموں میں خوبصورت رواں تبصرہ پیش کرنے میں سلمان المعظم اپنی مثال آپ تھے۔ ان کی آواز میں رواں تبصرہ لوگوں کو مدتوں یاد رھےگا غیر ملکی دورے سلمان المعظم نے بیرون ملک بہت سے دورے کئے اور بہت سے سربراہان ممالک کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ اور ہرشعبےمیں مواصلاتی رابطےقائم کئے۔سلمان المعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ کرکٹ کمنٹری کوریج کیلئے انڈیا ، شارجہ اور انکلیڈ کے دورے کئے۔اور تمام میچز پر براہ راست رواں تبصرہ کھیل کے میدان سے پیش کیا۔ سلمان المعظم ان تینوں دوروں میں کرکٹ کمنٹری ٹیم کے پروڈیوسر تھے ۔ سلمان المعظم ریڈیو پاکستان کے نمائندہ کےطور پر ان ممالک کےدوروں پر گئے۔ان میں متحدہ سلطنت برطانیہ ، بیلجیئم ،چائنہ کوریا ، فلپائن ، شارجہ ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ تعلیم اور پیشہ ورانہ سلمان المعظم بنیادی پروڈکشن سٹاف ٹریننگ سکول ریڈیوپاکستان کراچی 1968میں حاصل کی۔ ریفریشر کورس انٹرویو میں اور تحقیقاتی رپورٹنگ پاکستان براڈ کاسٹنگ اکیڈمی اسلام آباد سے 1974 ء میں کیا سید سلمان المعظم نےانٹرنیٹ براڈکاسٹ کورس میں شرکت کی ۔اور یہ کورس پی بی سی ان کالیبر یشن کے ساتھ ایشیاء پیسفک انسٹیٹیوٹ آف براڈ کاسٹ ڈویلپمنٹ اسلام آباد میں 2000 ء میں منعقد ہوا تھا سرٹیفکیٹ پروڈیوسر ریڈیو پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ 1999 ء کوار ڈینیشن پروڈیوسر چوتھے سیف گیمز 1989 ء بہترین پروڈیوسر ” آج کے مہمان ” 1978ء ۔ بہترین پروڈیوسر ” جرس ” ریڈیو پاکستان بہاولپور 1976ء پیشہ ورانہ تفصیل سلمان المعظم ریڈیو پاکستان پریزینٹیشن سپروائزر کوآرڈینیشن پروڈیوسر ، پروگرام پروڈیوسر ، سینئر پروڈیوسر ، پروگرام منیجر ، ڈپٹی کنٹرولر ،مارکیٹنگ کنٹرولر ، کنٹرولر ایف ایم 101 چینل اسلام آباد رھے پیشہ ورانہ تجربہ ریڈیو پاکستان پی بی سی 39 سالہ تجربہ 1965ء تا 2004 ء ، پریزینٹیشن سپروائزر 1965 ء تا 1971 ء پروگرام پرڈیوسر 1971 تا 1977 ، سینئر پروڈیوسر 1977ء تا 1993ء ، پروگرام منیجر 1993ءتا 1999ء ڈپٹی کنٹرولر 1999ء تا 2001 ء ، کنٹرولر مارکیٹنگ 2003 ء تا 2004 ء ایڈیشنل چارج ، کنٹرولر ایف ایم 101 چینل 2001 ء تا 27 دسمبر 2004 ء ، ریٹائرڈ پیشہ ورانہ قابلیت ریڈیو چینل لانجنگ ، پروجیکٹ منیجمنٹ ، ورک آلو کیشن ، پوسٹ سیلز کلینٹ سروسنگ اینڈ سپورٹ کانسلٹنگ ان انٹرنیٹ و ایڈور ٹائزنگ ریلیٹیڈ سروسز اور پروڈکس ۔سلمان المعظم کی مختلف قابلیت رہیں تربیتی قابلیت بنیادی پروڈکشن ، ریڈیو پیشکش ، ریڈیو پروگرامنگ دی نیچر آف ساونڈ ، ریکارڈنگ اور ایڈیٹنگ ساونڈ بہترین ساونڈ کوالٹی ، وائس اور میوزک کا استعمال ڈیجیٹل کا استعمال بمقابلہ اینالاگ ساونڈ ،انٹرویونگ کنسٹرکٹنگ ، رائٹنگ آف ریڈیو پروگرامز اسکرپٹس آڈینس کےتعلقات ، کنسٹرکٹنگ ریڈیو پروگرام آئیڈیا رجحان ، فائنل پروڈکٹ ۔یہ آپکی تربیتی قابلیت تھی لیکچر ڈیلیورڈ کمپیئرز اور اناونسرز کیلئے تربیتی کورس ، پاکستان میں ایف ایم نشریات کا رجحان پی بی سی اکیڈمی پی بی سی کیلئے مارکیٹنگ کی حکمت عملی پی بی اے ، ایف ایم اسٹیشن کا قیام ،تازہ ترین نئے پروگرام منیجرز ڈپٹی کنٹرولر کیلئے پی بی اے ، ریڈیو خبریں پڑھنا اور کمپیئرنگ ، ہاوس آف نالج 1980لیکچر دیے ریڈیو ایف ایم کا آغاز سلمان المعظم کا تعلق براڈکاسٹنگ کے اس قبیلے سے ھے ۔ کہ جنہوں نے براڈ کاسٹنگ کو ھی سرمایہ حیات سمجھا جب وہ ریٹائر ہوئے۔تو سر پر چھت بھی اپنی نہ تھی ۔سلمان المعظم خالص براڈ کاسٹر ہیں ۔ ریڈیو پروگرام میں دو شعبے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ ڈرامہ اور میوزک سلمان المعظم کو ڈرامہ ذیادہ عزیز رہا ھے۔شائد اس لئے بھی کہ وہ خود براڈ کاسٹر تھے۔اور آواز خدا داد تھی ۔اور لفظوں کا استعمال وہ خوب جانتے تھے۔ سلمان المعظم 1979میں راولپنڈی اسلام آباد میں سینئر پروڈیوسر تھے۔ ریڈیو پاکستان کا جب کوئی بھی نیشنل ہک اپ سید سلمان المعظم کی آواز کے بغیر آن ایئر نہیں جاسکتاتھا۔ ہر وی وی آئی پی کوریج پر سلمان المعظم کی آواز سنائی دیتی کسی بھی ایونٹ کی لائیو کوریج پر سلمان المعظم کی آواز لازم تھی آواز کی کھرج کےساتھ ساتھ تلفظ اورادائیگی الفاظ میں بھی انہیں کمال حاصل تھا اور پی ٹی وی کو جب جب پس پردہ آوازوں کیلئےشدت سے ضرورت محسوس ہوئی ۔ تب بھی سلمان المعظم پیش پیش تھے یہ ان کا کمال فن تھا۔ ریڈیو پاکستان نے جب یہ طےکیا کہ ھم بھی ایف ایم نشریات شروع کریں گےتو ارباب اختیار کی نگاہ انتخاب سید سلمان المعظم پرھی پڑی ۔اور انہیں ایف ایم کا انچارج بنایا گیا ۔وہ مرحلہ بہت مشکل تھا۔ مگر سلمان المعظم نے اس چیلنج کو قبول کیا۔ اسوقت ایف ایم 100 چینل کا طوطی بول رہا تھا ۔ ایک پرائیویٹ چینل کا مقابلہ کیلئے انتہائی مشکل کام ہوتا تھا ۔ سلمان المعظم نے اپنی تمام پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھر پور کام لیا اور اس چیلنج کا مقابلہ کرتے ہوئے سلوگن دیا ” ٹیون ان ٹودی ون ایور” جیسے آنے والے وقت نے سچ ثابت کر دیکھا یا ۔ انہی کے دور میں ایف ایم 101 کے آٹھ سٹیشنز کا قیام عمل میں آیا ۔ سلمان المعظم کا لگایا ہوا۔ یہی پودا پوری قوت کے ساتھ پھل پھول رہا ھے ایف ایم 101 پشاور سے کراچی تک کے پروگرامز کی نوعیت اور انداز پیشکش ہیں ۔ سلمان المعظم ہی کی ان میں پیشہ ورانہ اور فنکارانہ جھلک دکھائی دیتی ھے۔ان سبکو سید سلمان المعظم نےانگلی پکڑ کر چلنا سکھایا ۔ سید سلمان المعظم ایف ایم 101 چینل کی نشریات کے بانی ہیں۔ آپ بہت شفیق انسان ہیں۔ اور جب کبھی مشکل پیش آئی۔توانہوں نےہمیشہ حوصلہ بڑھایا۔سلمان المعظم کی39 سالہ طویل ریڈیو رفاقت کا دور یوں اختتام پذیر ہوگیا۔ سابق کنٹرولر ، عظیم براڈ کاسٹر سید سلمان المعظم قادری آجکل اپنے گھر راولپنڈی میں اپنی ریٹائرمنٹ زندگی بیحد مصروف مختلف سرگرمیوں اور مشاغل میں بسر کر رھے ہیں