راولپنڈی(نیوز ڈیسک) حکومت نے شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم عمران خان جلد شوکت ترین کی بطور مشیر تعیناتی کی منظوری دیں گے۔ شوکت ترین کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنایا گیا تھا، شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت آج ختم ہو رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبر پارلیمنٹ بنے بغیر 60 دن تک وزیر رہاجا سکتا ہے، تاہم اس مدت میں مزید توسیع نہیں ہوسکتی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین 17 اکتوبر کو وزیر نہیں ہوں گے، واشنگٹن میں وزیر کی حیثیت سے کل شوکت ترین اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
بریکنگ
- •22 سال سزا کاٹنے والا عین رہائی والے دن جیل سے فرار ہوگیا
- •شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف
- •دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع
- •شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
- •قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ