راولپنڈی(نیوز ڈیسک) اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت سے متعلق ہماری رائے صحیح ثابت ہوئی ہے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ملک کے اثاثے اور معیشت گروی رکھی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال میں وہ قرضے لیے گئے جو گزشتہ 70 سال میں نہیں لیے گئے۔ پی ڈی ایم سربراہ نے تقریب کے شرکاء سے استفسار کیا کہ ایسے نااہل قوم پر مسلط ہوں تو قوم کا کیا پھر کوئی فریضہ نہیں بنے گا؟
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے جو رائے اس حکومت کے بارے میں قائم کی تھی وہ صحیح ثابت ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ملک سے وفاداری کا معیار ہمیں کسی نے نہیں ہم نے لوگوں کو بتانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ملک ہمارا گھر اور ہماری عزت ہے، ہم نے یہی رہنا ہے۔
بریکنگ
- •اوکاڑہ یونیورسٹی اور قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تحقیقی اشتراک کا معاہدہ
- •انگور اڈہ: شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- •پاکستان ٹیم افغانستان سے T20 سیریز کھیلنے کیلئے آج دبئی روانہ ہوگی
- •اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو، فواد چوہدری
- •توہینِ عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری