حامد یار ہراج کل صوبائی وزیر کا حلف اٹھائیں گے

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی حامد یار ہراج کل صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری تقریب کل گورنر ہاؤس لاہور میں صبح ساڑے 10 بجے گورنر پنجاب میں منعقد کی جائے گی جس میں گورنر چوہدری محمد سرور صوبائی کابینہ کے نئے وزیر حامد یار ہراج سے حلف لیں گے۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایم پی اے حامد یار ہراج خانیوال سے تعلق رکھتے ہیں انہیں وزارت خوراک کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔