اسلام آباد (سپورٹس ٍڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف ایک بار پھر آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش ( بی بی ایل) کھیلیں گے، وہ میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔ لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے حارث روف کا دو برس پہلے میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہوا تھا۔
کوچ میلبرن اسٹارز ڈیوڈ ہسی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے سید فریدون ڈبیو کر چکے ہیں اور اس سیزن میں اب حارث روف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ڈیوڈ ہسی نے کہا کہ حارث روف ٹیم کا حصہ بننے کے لئے شدت سے منتظر ہیں ان کی وجہ سے بولنگ کی کوالٹی اور انرجی بڑھے گی۔ حارث روف پہلا میچ برسبین ہیٹ کے خلاف 27 دسمبر کو کھیلیں گے ان کی میچ میں شرکت کورونا پروٹوکولز سے مشروط ہے، وہ بی بی ایل کے اختتام تک میلبرن اسٹارز کو دستیاب ہوں گے۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار