اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) جونیئرہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلی فتح حاصل کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بھوبنشیور میں جاری جونئیر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے، افتتاحی میچ میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان نے آج مصر کو 1-3 سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے تینوں گول محمد رضوان نے پینلٹی کارنر پر اسکور کئے، مصر کی جانب سے واحد گول الغیدی نے کیا۔
گرین شرٹس کل اپنا تیسرا میچ ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گی، میچ میں کامیابی ٹیم کو کوارٹر فائنل کے قریب کردے گی جبکہ شکست کی صورت میں پاکستان سپر ایٹ راونڈ سے باہر ہوسکتاہے۔
بریکنگ
- •تھائی لینڈ: وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے مئی میں عام انتخابات کا اعلان کردیا
- •عمران خان کے بھانجےاور پی ٹی آئی کے فوکل پرسن حسان نیازی اسلام آباد سے گرفتار
- •پاکستانی ایٹمی پروگرام محفوظ، ہم مطمئن ہیں، امریکا
- •علی امین گنڈا پور کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ
- •اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، عمران خان