جارجیا (نیوز ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن سینیٹ قوانین میں ترمیم کے لیے ڈٹ گئے۔
امریکی ریاست جارجیا میں خطاب کرتے ہوئےامریکی صدر جوبائیڈن نے کہا سینیٹ کے فلبسٹر قوانین کو تبدیل کرکے رہوں گا۔ ووٹنگ کے حقوق کی قانون سازی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ کئی ماہ سے قوانین کی تبدیلی کیلئے سینیٹرز کے ساتھ رابطے میں ہوں۔
جوبائیڈن نے کہا جمہوریت کے تحفظ کے لئے سینیٹ قوانین کی تبدیلی ضروری ہے۔ قانون سازی کے لیے مطلوبہ 60 ووٹ اکیلے ڈیموکریٹس پورے نہیں کر سکتے۔