جنید صفدر کے ولیمے کی تصویری جھلکیاں

مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اور مرکزی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزاے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ گزشتہ شب جاتی امرا میں منعقد کی گئی۔

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ پر جاتی امرا کو برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، دعوت ولیمہ میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت خاندان کے قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے۔

جاتی امرا میں منعقدہ ولیمے کی پُروقار تقریب میں مریم نواز کو گہرے نیلے رنگ کے خوبصورت جوڑے میں دیکھا گیا۔

دلہے نے اپنے اس بڑے دن کے لیے براؤن شیروانی اور دلہن نے ہلکے ہرے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا۔

جنید صفدر کے دعوت ولیمہ میں مہمانوں کی تواضع مٹن قورمہ ،چکن بریانی ،سوپ اور گاجر کے اسپیشل حلوے سے کی گئی۔

شریف خاندان کی تصاویر سامنے آئیں جو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔