جمائما کی فلم میں نصرت فتح علی خان کی قوالی کا تڑکا

عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما خان کی نئی آنے والی فلم میں شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کی قوالی کا تڑکا بھی لگے گا۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل جمائما نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستانی صارفین سے نصرت فتح علی خان کی قوالی ’اے اتھرا عشق نہیں سونڑ دیندا‘ کے حوالے سے مدد طلب کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ کوئی انہیں اس قوالی کے انگریزی میں ترجمے کے حوالے سے مدد کرے، جس کے بعد ایک صارف نے انہیں ٹوئٹ پر رپلائی دیا تھا اور ان کی مشکل حل ہوگئی تھی۔

اب اپنی حالیہ پوسٹ میں جمائما نے راحت فتح علی خان کے ہمراہ ایک پوسٹ شیئر کی جس میں راحت فتح علی خان کو یہی قوالی گاتے سُنا جاسکتا ہے۔

جمائما نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کے سیٹ سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے راحت کی پرفارمنس کو فلم کے سیٹ پر خوب انجوائے کیا ہے۔

اکستانی اداکارہ سجل علی سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں کہ وہ برطانیہ میں جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم میں کام کرنے جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے۔

بھارتی فلم مام میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا۔