جامعہ سندھ جامشورو کا پہلے سیمسٹر کی کلاسز 12 فروری سے شروع کرنے کا اعلان

جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے تمام کیمپسز میں تعلیمی سال 2024کے تحت بیچلر ڈگری پروگرامز کے پہلے سیمسٹر کی کلاسز 12 فروری سے شروع ہوں گی۔

اس سلسلے میں رجسٹرار جامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق علی جاریکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایڈمیشن ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارشات پر شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے تعلیمی سال 2024ء کے تحت بیچلر ڈگری پروگرامز کی صبح و شام کی شفٹوں میں داخل سال اول کے طلباء کی کلاسز 12 فروری سے شروع کرانے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ بی ایس تھرڈ ایئر میں داخل تمام طلبہ و طالبات کی کلاسز پہلے سے ہی پانچویں سیمسٹر کے آن رول طلباء کے ساتھ شروع ہو چکی ہیں۔