اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے اور نمبر ون 4G آپریٹر جاز نے انٹرپرائززکو ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے اور ان کی مکمل کاروباری صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے ایک جدید ترین کلاؤڈ پلیٹ فارم گرج کا آغازکردیا ہے۔ یہ آن شور کلاؤڈ جاز (Jazz)کی جانب سے ڈیجیٹل حکمت عملی کی جانب ایک اہم قدم ہے جس سے پاکستان میں بننے والے ڈیٹا کو ملک کے اندر ہی محفوظ کرنا یقینی بنایا جائے گا۔
اگلے چند سال میں 6 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کے ساتھ گرج کاروباروں، سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ مقامی سٹارٹ اپس کی صلاحیت کو بہتر بنا کر ان کی آپریشنل کارکردگی میں اضافہ جبکہ ترقی کی کوششیں تیز کرنے کے قابل بنائے گا۔ کلاؤڈکی یہ سروسز8ملین ڈالرکی سرمایہ کاری سے لاہور میں قائم کردہ پاکستان کے سب سے بڑے اور TIA Rated-3 سرٹیفائیڈ ڈیٹا سنٹر اور جاز ڈیجیٹل پارک سے فراہم کی جائیں گی۔
جاز کے چیف بزنس آفیسر سید علی نصیر نے کہاکہ، ”آج کے دور میں کسی بھی کاروبارکی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کے ایک مضبوط حل کی ضرورت ہوتی ہے۔ایسے کاروباری ادارے اور حکومت جوکہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے اورصارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کے لیے ڈیجیٹائزیشن کی کوشش کررہے ہیں گرج انہیں ایک محفوظ اور سستی کلاؤڈ فراہم کرے گا۔ یہ کلاؤڈحفاظت کے ساتھ کام میں آسانی لا کر بہت ضروری لاگت اور آپریشنل افادیت کی اجازت دے گا۔“
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے روایتی انفراسٹرکچر میں ان ہاؤس سرور ہارڈویئر،لائسنس یافتہ سافٹ ویئر، ہم آہنگی کی صلاحیت جبکہ ملازمین کی موقع پر موجودگی ضروری ہوتی ہے۔جاز کے اس منفرد کلاؤڈ گرج کی بدولت اب کمپنیاں ان اضافی اخراجات کو ترک کرسکتی ہیں۔ اس کی مدد سے کمپنیاں اپنی بڑھتی ہوئی ضروریات کے لیے اپنی مرضی کی قیمتوں کا ماڈل استعمال کرتے ہوئے منصوبہ سازی کر سکتی ہیں۔