اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کو پانچ دن میں اصل بیان حلفی اور جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کو 5 یوم میں اصل بیان حلفی اور جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ نے عوام کا عدالت سے اعتماد اٹھانے کی کوشش کی، بیان حلفی لندن میں کس مقصد کے لیے دیا؟۔
رانا شمیم نے موقف اپنایا کہ میرا بیان حلفی سربہمر تھا،، نہیں معلوم جو بیان حلفی رپورٹ ہوا وہ کونسا ہے۔
اٹارنی جنرل نے میڈیا کے خلاف کارروائی مؤخر کرنے کی استدعا کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔