تمیم اقبال دورۂ نیوزی لینڈ سے بھی باہر

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال انجری کے سبب دورۂ نیوزی لینڈ سے بھی باہر ہو گئے۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا کہنا ہے کہ اوپنر تمیم اقبال انگوٹھا زخمی ہونے کی وجہ سے دورۂ نیوزی لینڈ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔
بی سی بی کے مطابق تمیم اقبال دورے کے لئے دستیاب نہیں وہ ایک ماہ مزید آرام کریں گے۔
واضح رہے کہ تمیم اقبال انجری کے باعث پاکستان کے خلاف سیریز میں بھی شامل نہ تھے۔