تعلیمی نظام کو ڈیجیٹل بنانے کیلئےMicrosoft EDU Day کا انعقاد

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مائیکرو سافٹ کے زیر اہتمام پاکستان کے تعلیمی نظام کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے "Microsoft EDU Day 2022” کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد تعلیمی نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے اور پاکستان بھر کے اداروں کے سیکھنے کے طریقوں کو تبدیل کرکے بغیر کسی رکاوٹ کے علم کی منتقلی کے ہدف کو حاصل کر ناہے، –

یہ تعا ون محکمہ تعلیم میں سرکاری افسران، سکول کے رہنماؤں اور اساتذہ کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا ۔ تقریب میں طلباء کو ہائبرڈ ماڈل ماحول میں شامل کرنے، مناسب آلات،سیکھنے کے پلیٹ فارم تک رسائی، ٹیکنالوجی کے انضمام،طلباء کی فلاح و بہبود، اساتذہ پرمسلسل پیشہ ورانہ سیکھنے کے اثرات کو بھی زیر بحث لایا گیا ۔تقر یب سے خطا ب کرتے ہو ئے وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ مائیکروسافٹ کے ذریعے پنجاب میں 300,000 سے زائد اساتذہ کو تربیت دی جا رہی ہے اس موقع پر تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے پاکستان میں ما ئیکر و سا فٹ کے کنٹری ایجوکیشن لیڈ جبران جمشاد نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں نے ہمیں اپنی زندگیوں پر ٹیکنالوجی کے بڑے اثرات کا احساس دلایا اور تعلیمی صنعت بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ تقریب میں ڈی جی کیو اے ای ڈی محمد علی عامر، سی آئی او ایچ ای سی نذیر حسین،سی ای او روٹس ملینیم ایجوکیشن فیصل مشتاق سمیت پاکستان بھر کے کئی نامور ماہرین تعلیم ،سکولوں کے سربراہان، اساتذہ اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ٹریننگ، سندھ ایجوکیشن فانڈیشن شاہپارہ رضوی،چیف ریسرچ انوویشن اینڈ آئی ٹی عا ئشہ کریم،سی ای او سوشیو انجینئرنگ ٹیکنالوجیزسونیا سلیم، لیڈ پنجاب گروپ آف کالجزمزمل حسین، مائیکروسافٹ کی سینئر ریجنل ٹیم بشمول ریجنل جنرل منیجر ایم سی سی ایم ای اے ابراہیم یوسفی،ڈائریکٹر کے12 ایجوکیشن،ایم ای اے مائیکرو سافٹ ماجد اکل، ڈائریکٹر لرننگ مائیکرو سافٹ ایم ای اے جے رچرڈز،کنٹری منیجر پاکستان شہزاد خان نے بطور پینلسٹ ایو نٹ میں شرکت کی ۔