مشہور ترک ڈرامہ سیریز “ارطغرل غازی” کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ یہ سیریز امریکہ اور برطانیہ میں نیٹ فلکس اسٹریمنگ سروس سے ہٹا دی جائے گی۔
بہت سارے نیٹ فلکس صارفین نے بتایا ہے کہ انہیں اسٹریمنگ سروس سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ تاریخی ترک سیریز “ارطغرل غازی” کو 20 ستمبر 2021 کو نیٹ فلکس سے ہٹا دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلامی فتوحات پر مبنی اس عالمی مشہور ترکی سیریز ‘ارطغرل غازی’ نے دنیا بھر میں مقبولیت کے کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔