راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کی انٹیلی جنس نے ملک میں کام کرنے والے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے نیٹ ورک کو پکڑ لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق موساد کا نیٹ ورک تین ارکان کے پانچ مختلف سیلز کی صورت میں کام کر رہا تھا۔
نیٹ ورک سے منسلک جاسوس ترکی میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبا خصوصاً مستقبل میں دفاعی صنعت میں کام کرنے کا ارادہ رکھنے والے طلبا کے بارے میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کو معلومات فراہم کرتے تھے۔
ترک انٹیلی جنس اطلاعات پر پولیس اور انسداد دہشت گردی فورسز نے 7 اکتوبر کو چار صوبوں میں کارروائی کرکے اسرائیلی نیٹ ورک کے تمام ارکان کو حراست میں لے لیا۔
بریکنگ
- •دورۂ سری لنکا کیلئے تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں، بابر اعظم
- •کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے: حافظ نعیم الرحمٰن
- •ایئر پورٹس کی زمینوں پر قبضے، خواجہ سعد رفیق کا وزیرِ اعلیٰ سندھ سے رابطہ
- •عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق لیے جانے کی ترمیم چیلنج کر دی
- •دعا زہرا کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے، نئی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف