ترک ریفیوجی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ تمام پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن جو اپنے آبائی وطن واپس جانا چاہتے ہیں انہیں ستمبر 2021 تک پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔
وہ پاکستانی جن کے پاس مکمل شناختی دستاویزات ہیں 20 ستمبر 2001 تک اپنا نام پاکستانی قونصل خانے میں رجسٹر کروائیں۔
استنبول میں پاکستانی قونصل خانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی ترجیح اصل پاسپورٹ اور شناختی کارڈ والے پاکستانیوں کو دی جائے گی۔
دوسری ترجیح ان لوگوں کو دی جائے گی جن کے پاس صرف پاکستانی قومی شناختی کارڈ اور نادرا بے فارم ہیں۔
اس سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ قونصل خانے میں اپنے قومی شناختی دستاویزات اور ان کے والدین کے ساتھ ساتھ اپنی تین تصاویر بھی لائیں۔