اسلام آباد(نامہ نگار) اسلام آباد کے شہریوں میں کتاب بینی اور کتابوں سے دوستی کی طرف راغب کرنےکے لیے موبائل لائبریری آج ترنول یونین کونسل پہنچی، موبائل لائبریری کو ترنول میں بچوں اور بڑوں نے یکساں نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کتابیں لیں اور بعض موقع پر پڑھتے رہے ۔ڈائریکٹر جنرل آئی سی ٹی/ ڈی جی پبلک لائبریریز سیدہ شفق ہاشمی نے بچوں کو کتابیں تحفہ میں دیں ۔
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں ہفتہ وار موبائل لائبریری کا شیڈول بنایا ہے، جس کے تحت موبائل لائبریری بہارہ کہو، شاہ اللہ دتہ ، ترلائی، سعد پور ویلج اور دیگر علاقوں میں وزٹ کرے گی۔ ڈی جی آی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی/ ڈی جی ڈیپارٹمنٹ پبلک لائبریریز کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان نسل خصوصا بچے کتاب سے دوستی لگائیں اور کتاب بینی کی طرف راغب ہوں انہوں نے سی ایس آر کے تحت سپرنگ پریمیر واٹر کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انکا تعاون موبائل لائبریری کی صورت میں بچوں اور بڑوں کیلیے تحفہ ہے۔ڈائریکٹر پبلک لائبریریزمحمد ارشد شیخ ، فوکل پرسن ایم سی آئی ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم، ڈی جی آئی سی ٹی سیکرٹری یونین کونسل ملک صابر سمیت شہریوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور موبائل لائبریری کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی کو خراج تحسین پیش کیا۔