راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سینٹورس مال اسلام آباد کے بلڈرز سردار گروپ کا کامیاب ترین رہائشی پراجیکٹ تاج ریزیڈینشیا نے 3 اور 5 مرلہ کی کم مدت میں ریکارڈ بکنگ اور کامیابی کے بعد اب اپنے کسٹمرز کے لیئے پیش کیا گیا ہے 8 مرلہ بلاک جہاں صرف 20 فیصد ایڈوانس پر پلاٹس دستیاب ہیں، باقی ادائیگی کا طریقہ کار چار سالہ آسان اقساط میں طے کی گیا ہے۔ واضع رہے تاج ریزیڈینشیا راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے باقاعدہ شدہ منظور شدہ منصوبہ ہے، اسلام آباد کے سیکٹرز i-15 اور i-16 سے متصل ہے، جو تیز ترین ڈیویلپمنٹ اور بہترین لوکیشن کی وجہ سے پاکستان اور بیرونی ممالک مقیم پاکستانیوں نے اس منصوبے میں سرمایہ کاری کی ہے-
گزشتہ روز تاج ریزیڈینشیا کی سائیٹ پر تاج ریزیڈینشیا کے پلاٹینم پارٹنر میسرز گراونڈ انگیجرز نے 8 مرلہ پاکستان پیکج کے آغاز پر اپنے ایسوسی ایٹس اور کسٹمرز کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ دیا جس میں جڑواں شہروں کے رئیل اسٹیٹ کے بڑے نام، نامی گرامی ایسوی ایٹس اور لوکل و اوورسیز پاکستانی انویسٹروں نے شرکت کی اور منصوبے میں گہری دلچسپی اور اعتماد کا اظہار کیا۔
تقریب میں سردار گروپ کے چیف ایگزیکٹو نے تمام ممبران، سرمایہ کاروں، ایسوی ایٹس کا شکریہ ادا کیا، سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کروائی کہ ہم نے تاج ریزیڈینشیا کو جڑواں شہروں کا تاج بنا کر جدت کا شاہکار بنانا ہے-
اس منصوبے میں زندگی کی تمام سہولیات ہوں گی، منصوبے کی تیز ترین ڈیویلپمنٹ کی وجہ سے 4 بلاک باقبضہ اور تعمیرات کے لیئے تیار ہیں، اس منصوبے میں منی کمرشل کے پلاٹس کی بکنگ شروع ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے تمام وعدوں کی تکمیل اور منصوبے کے ہر فیز کو برقت ڈیلیور کریں گے۔
بعد ازاں تقریب کے میزبان گراؤنڈ انگیجرز کی انتظامیہ نے اپنے ایسوسی ایٹس اور سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا، جن کی وجہ سے یہ منصوبہ آج کامیابیوں کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
