پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے اذہان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے لیے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور دعائیں کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’اذہان کے لیے اپنی محبتوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کے لیے آپ سب کا شکریہ‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ’وہ اب بہتر محسوس کر رہا ہے اور تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے، الحمداللّٰہ‘۔
شعیب ملک نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلادیش کا وائٹ واش کرنے پر مبارکباد بھی دی۔
خیال رہے کہ بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کے باعث پاکستان ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کو قومی ٹی 20 اسکواڈ کو چھوڑ نا پڑا تھا، جس کے بعد وہ بنگلادیش کے خلاف ہونے والا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیل سکے۔
بریکنگ
- •تھائی لینڈ: وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے مئی میں عام انتخابات کا اعلان کردیا
- •عمران خان کے بھانجےاور پی ٹی آئی کے فوکل پرسن حسان نیازی اسلام آباد سے گرفتار
- •پاکستانی ایٹمی پروگرام محفوظ، ہم مطمئن ہیں، امریکا
- •علی امین گنڈا پور کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ
- •اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، عمران خان