بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب، وزیراعظم عمران خان کی بھی وفد کے ہمراہ شرکت

بیجنگ (نیوزڈیسک) بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ تقریب میں چینی وروسی صدورسمیت 20 سے زائد ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری، وفاقی وزیر اسد عمر ودیگر نے وزیراعظم کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔

سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، مختلف ممالک کے ایتھلیٹس مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔ پاکستان کےایک ایتھلیٹ اور 4 آفیشلز نےسبز ہلالی پرچم لہرایا۔

چین پہلی بار ونٹر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ ونٹر اولمپکس کا 24واں یڈیشن ہے، ونٹر اولمپکس میں 15 کھیلوں میں 109 مقابلے ہوں گے۔ ونٹر اولمپکس کے مقابلے 20 فروری تک جاری رہیں گے۔ بیجنگ کے علاوہ یانگ کنگ اور چونگ لی میں بھی اولمپکس کے مقابلے ہوں گے۔

پاکستان کے الپائن اسکیئنگ ایتھلیٹ محمد کریم 16 فروری کو ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ ونٹر اولمپکس میں 91 ممالک کے 2900 ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں۔