راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ایمپلائز موومنٹ نے کہا ہے کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کشمیر کو دبانے کی ہرممکن کوشش کر رہاہے تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایمپلائز موومنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روکنے کیلئے انہیں ظلم وتشدد ، قتل و غارت اورگرفتاریوں کا نشانہ بنا رہا ہے تاہم وہ یہ تاریخی حقیقت بھول چکا ہے کہ اس طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے آزادی کی تحریکوں کو دبایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے سے قاصر ہیں۔ترجمان نے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر حکومت پاکستان اورپاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا بھی خیر مقدم کیا۔
بریکنگ
- •22 سال سزا کاٹنے والا عین رہائی والے دن جیل سے فرار ہوگیا
- •شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف
- •دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع
- •شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
- •قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ