ھارتی فوج کی 43 سالہ خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پونے میں 43 سالہ خاتون لیفٹیننٹ کرنل پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں جن کے خودکشی کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون افسر کا تعلق اترکھنڈ سے تھا اور وہ تین ماہ کی ٹریننگ کے لیے جے پور آئی تھیں، ان کی شادی بھی کرنل سے ہوئی تھی جس کے بعد ان کے اپنے شوہر سے طلاق کے معاملات چل رہے تھے۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ خاتون نے گھریلو تنازعات کے باعث خودکشی کی ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کے پاس سے کوئی خودکشی کا نوٹ نہیں ملا تاہم ان کے پاس سے ان کے والد کا ایک پرانا خط ملا ہے ۔
واضح رہے کہ خاتون کے والد خود بھی ریٹائرڈ فوجی ہیں۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار