بھارت افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے، طالبان رہنما

طالبان رہنما شہاب الدین دلاور نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ نئی دہلی کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہ دے۔

کابل میں ایک پریس کانفرنس میں شہاب الدین دلاور نے کہا کہ بھارت کو معلوم ہوجائےگا کہ طالبان حکومتی معاملات کو آسانی سے سنبھال سکتے ہیں۔

انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔

طالبان رہنما نے 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

شہاب الدین دلاور نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست ، پڑوسی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ افغان مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کی خدمات کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان باہمی احترام کی بنیاد پر تمام ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔