برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے منگل کو افغانستان کے بارے میں جی 7 سربراہی اجلاس طلب کیا۔
بورس جانسن کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کے لیے ضروری ہے کہ وہ افغانستان سے محفوظ انخلا کو یقینی بنائے ، افغانستان میں انسانی بحران کو روکے اور افغان عوام کی مدد کے لیے مل کر کام کرے۔
جی 7 سربراہی اجلاس میں افغانستان سے پناہ گزینوں کی محفوظ وطن واپسی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جی 7 سربراہی اجلاس میں افغان شہریوں کو بحران سے بچانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔