راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلادیش کو کلین سوئپ کرنے کے باوجود بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹرافی نہ مل سکی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جوکہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلادیش کو کلین سوئپ کرنے کے بعد بنائی گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کرکٹرز ونرز کے بورڈ کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن اُن کے پاس سیریز جیتنے پر ملنے والی ٹرافی نہیں ہے۔
اب اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ویننگ ٹرافی دی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین دستیاب نہیں تھے جس کی وجہ سے گزشتہ روز پاکستان ٹیم کو ٹرافی نہیں دی گئی، لہٰذا ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر اُن کے ہاتھوں سے ہی پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ویننگ ٹرافی دی جائے گی۔
دوسری جانب ابھی تک بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹرافی کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
بریکنگ
- •تھائی لینڈ: وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے مئی میں عام انتخابات کا اعلان کردیا
- •عمران خان کے بھانجےاور پی ٹی آئی کے فوکل پرسن حسان نیازی اسلام آباد سے گرفتار
- •پاکستانی ایٹمی پروگرام محفوظ، ہم مطمئن ہیں، امریکا
- •علی امین گنڈا پور کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ
- •اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، عمران خان