بنگلادیش میں T20 کی روایتی پچز نہیں تھیں، رمیز راجا

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں ٹی 20 کی روایتی پچز نہیں تھیں، لیکن سیریز کو دلچسپ بنایا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان کو کامیابی کے لیے بہت محنت کرنا پڑی، بہرحال تین صفر نتیجہ برا نہیں ہے۔
اضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 3 صفر سے اپنے نام کی ہے۔