پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے آج پھر لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے گاڑی خود ڈرائیو کی، بعض علاقوں میں صفائی کی صورتِ حال کا اکیلے جائزہ لیا۔
عثمان بزدار نے فیروز پور روڈ، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن کے علاقوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے فیصل ٹاؤن، کالج روڈ، اکبر چوک اور دیگر علاقوں میں صفائی کے انتظامات دیکھے۔
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار بعض علاقوں میں صفائی کی صورتِ حال بہتر نہ ہونے پر برہم ہوئے۔
اس موقع پر انہوں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا۔
عثمان بزدار نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کی صورتِ حال کے بارے میں شکایات مل رہی تھیں، ایل ڈبلیو ایم سی کو انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، صفائی کے پلان کی ڈیلی مانیٹرنگ کی جائے۔
بریکنگ
- •طاقتوروں کو این آر او دیا جائے گا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں، عمران خان
- •وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا سپریم کورٹ رجوع کرنیکا فیصلہ
- •لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، اسے تسلیم کرتے ہیں، عطا تارڑ
- •عدالتی فیصلے نے سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا: فواد چودھری
- •جرمن سفیر نے پاکستان کو ’خدا حافظ‘ کہہ دیا