اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے نمائندے نائجل کیسی (Nigel Casey) اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عالمی برادری کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی ضرورت ہے۔ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔
ملاقات میں خطے میں استحکام کیلئے قیام امن کے تسلسل پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نتھیورئن ایکس بھی موجود تھے۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار