راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)ڈبلیو بی سی ورلڈ چیمپئن قومی باکسر محمد وسیم نے بھی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی جیت پر امیدیں لگا لیں ۔ورلڈ باکسنگ کونسل(ڈبلیو بی سی)کے ورلڈ چیمپئن پاکستانی باکسر محمد وسیم بھی پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے پرجوش ہیں اور انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہین ٹائٹل بھی جیتیں گے۔ٹی 20ورلڈ کپ میں 24اکتوبر کو پاک بھارت میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی باکسر محمد وسیم نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں اور پاکستانی ٹیم سے ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کی امید ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا باقاعدہ ورلڈ کپ کا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی جبکہ وارم اپ میچز میں ایک میں فتح اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بریکنگ
- •طاقتوروں کو این آر او دیا جائے گا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں، عمران خان
- •وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا سپریم کورٹ رجوع کرنیکا فیصلہ
- •لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، اسے تسلیم کرتے ہیں، عطا تارڑ
- •عدالتی فیصلے نے سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا: فواد چودھری
- •جرمن سفیر نے پاکستان کو ’خدا حافظ‘ کہہ دیا