باب العلم حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم شارح قرآن و حدیث تھے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

باب العلم حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم شارح قرآن و حدیث تھے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی یوم ولادت حضرت علیؑ اور جامعۃ العروۃ الوثقیٰ 12ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ اجتماع بعنوان: نھج البلاغہ و منھج الولایۃ کے موقع پر خصوصی شرکت و خطاب۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر علم کے دروازے حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی ساری زندگی محبت، امن، اخوت اور اجتماعیت کے درس میں گزری۔ اسلامی تاریخ آپ کی جرأت و شجاعت اور ایمان افروز واقعات سے بھری ہوئی ہے۔ آپ کی زندگی کا ایک ایک لمحہ رشد و ہدایت کے اسباق سے مزین ہے۔

پروگرام میں علامہ سید جواد نقوی پرنسل جامعۃ العروۃ الوثقیٰ، علامہ سید شاہد حسین نقوی، علامہ محمد امین شہیدی، پروفیسر ظفر اللہ شفیق، لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مفتی سید عاشق حسین، پیر سید ھارون علی گیلانی، پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، مفتی محمد طیب قریشی اور پیر غلام رسول اویسی نے بھی خطاب کیا۔

ملک بھر سے جیّد علمائے کرام، دانشوران گرامی، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی رہنماؤں، معروف ثناء خواں حضرات، جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے اساتذہ کرام و طلباء و طالبات اور ہزاروں عاشقان امیرالمومنینؑ نے شرکت کی۔