راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 27ویں سالگرہ کی تقریب 26 ہزار فٹ کی بلندی پر منائی گئی۔
بابراعظم جو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے مشن پر دبئی پہنچے ہیں، وہ 15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پید اہوئے اور آج 27 سال کے ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے لاہور سے دبئی کی فلائٹ کے دوران بابر اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
تقریب میں قومی کرکٹرز، آفیشلز، کھلاڑیوں کی فیملیز شریک ہوئیں اور بابراعظم کو برتھ ڈے کی مبارک باد دی۔
بابراعظم کی 27 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹیم مینجمنٹ نے خصوصی کیک بنوایا، جس میں تاج، بیٹ، بال، آئی فون، آئی پوڈ اور کپتان کی پسندیدہ گاڑی کے ماڈل کا شامل تھے۔
پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے خصوصی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
بریکنگ
- •22 سال سزا کاٹنے والا عین رہائی والے دن جیل سے فرار ہوگیا
- •شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف
- •دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع
- •شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
- •قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ