ایک ہی مطالبہ ہے، ڈبے خالی نہیں ہونے چاہئیں، سعد رضوی

لاہور میں شہدائے ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کانفرنس سے خطاب میں سعد رضوی نے کہا کہ اب ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے، ڈبے خالی نہیں ہونے چاہئیں۔

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی نے کہا ہے کہ مرجائیں گے لیکن ظالم کی حمایت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمزور نظریے والوں کے پاس ایٹم بم بھی ہو تو وہ کچھ بھی نہیں کرسکے ہیں۔