ای سی سی نے افغانستان کو مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیدی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے افغانستان کو مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیدی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں افغانستان کو مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیدی گئی۔ افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے تھرڈ پارٹی کی خدمات لینے کی منظوری دی گئی۔ داسو ہائیڈرو منصوبے پر ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کی بھی منظوری دی گئی۔ لواحقین کو سرکاری طور پر 11.6 ملین ڈالر بطور خیرسگالی معاوضہ ادا کیا جائیگا۔

ربی سیزن کیلئے یوریا کھاد کی ضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا، ای سی سی
ایس این جی پی ایل سے وابستہ فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو مارچ تک گیس کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ اس عرصے کے دوران پلانٹس کو 839 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر گیس ملے گی۔

ای سی سی نے 5 جی سپیکٹرم کیلئے مشاورتی کمیٹی قائم کرنے کی بھی منظوری دیدی۔ پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ کے سیلولر لائسنس کی رینیوئل کی بھی منظوری دی گئی۔

نئی مردم و خانہ شماری کیلئے 5 ارب روپے کی گرانٹ جبکہ ایف بی آر کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔

اسلام آباد انتظامیہ کے منضوبوں کیلئے 7.85 کروڑ، ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 6 کروڑ اور ایف سی ہیڈکوارٹرز نارتھ کے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات کیلئے 30 لاکھ کی منظوری بھی دی گئی۔