راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن پاکستان کے دورے کی منسوخی کے بعد اپنے ہی بورڈ کیخلاف ہوگئے۔
نگلش کرکٹ ٹیم نے اکتوبر میں شیڈولڈ دورۂ پاکستان منسوخ کیا تو فوری طور پر برطانوی حکومت نے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا لیکن انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی خاموشی ٹوٹ نہ سکی۔
بورڈ کے کرتا دھرتا ائن واٹمور یا ٹام ہیرسن اس وقت منظر عام سے غائب ہیں۔
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن کو بھی اس بات پر تشویش ہے کہ آخر انگلش بورڈ کچھ بول کیوں نہیں رہا۔
انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن اور پاکستان میں برٹش ہائی کمیشن کو اس فیصلے کا علم نہیں ساتھ ہی انگلینڈ کی سابق خواتین کرکٹرز اور چیئرمین پی سی بی بھی فیصلے سے پریشان ہیں، اور اس کا حل یہی ہے کہ پاکستان نہ جانے کے فیصلے پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اپنی خاموشی توڑے۔
مائیکل ایتھرٹن نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو اپنی بزدلانہ خاموشی توڑنی ہوگی۔
ECB wants the story to disappear. The only thing that has is the chairman, Ian Watmore, silent now for 5 days, one day longer than the tour was due to lasthttps://t.co/MzWGhDEk3f
— Mike atherton (@Athersmike) September 25, 2021
انہوں نے کہا کہ انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن اورپاکستان میں برٹش ہائی کمیشن کو فیصلے کا علم نہیں۔
مائیکل ایتھرٹن نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ کی سابق خواتین کرکٹرز اور چیئرمین پی سی بی بھی فیصلے سے پریشان ہیں، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو اپنی خاموشی توڑنی ہوگی۔