راولپنڈی(شوبز ڈیسک)دنیا میں کچھ ایسے چہرے ہیں جو دیکھنے والوں کو ایک نظر میں بھا جاتے ہیں،اداکارہ عائزہ خان بھی انہی چہروں میں سے ایک ہے، عائزہ خان اپنی خوبصورتی اوراداکاری سے ناظرین کے دل موہ لیتی ہیں، عائزہ خان کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی منفرد اداکاری کی بدولت متعدد سپرہٹ ڈراموں میں کام کیا جس کو دیکھنے والوں نے بے حد سراہا، اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں, عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 10 ملین فالوورز ہیں، اداکارہ کی فین فالوونگ میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹوشوٹ میں سے چند تصاویر پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں، اداکارہ کی نئی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
بریکنگ
- •طاقتوروں کو این آر او دیا جائے گا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں، عمران خان
- •وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا سپریم کورٹ رجوع کرنیکا فیصلہ
- •لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، اسے تسلیم کرتے ہیں، عطا تارڑ
- •عدالتی فیصلے نے سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا: فواد چودھری
- •جرمن سفیر نے پاکستان کو ’خدا حافظ‘ کہہ دیا