پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپینز ٹرافی کیلئےقومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ایونٹ میں عمربھٹہ قومی ہاکی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ علی شان نائب کپتان ہوں گے۔ ہاکی ٹیم کےہیڈ کوچ اولمپئن خواجہ جنیدہوں گے۔ ایشین چیمپینزٹرافی کیلئے 20 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کیاگیا ہے۔
ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے کہا کہ قومی سینئر ٹیم اولمپکس اور ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہاکی کی بہتری کے لیے جو ضروری اقدامات تھے وہ کرلیے گئے ہیں، آئندہ سال قومی ٹیم چار بڑے ایونٹ کھیلے گی۔ آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ جونیئر ہاکی ٹیم میں سے پانچ سے چھ لڑکے سینئر ٹیم کو دستیاب ہوں گے جو ایشیا کپ کھیلیں گے اور ان کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔
بریکنگ
- •اوکاڑہ یونیورسٹی اور قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تحقیقی اشتراک کا معاہدہ
- •انگور اڈہ: شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- •پاکستان ٹیم افغانستان سے T20 سیریز کھیلنے کیلئے آج دبئی روانہ ہوگی
- •اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو، فواد چوہدری
- •توہینِ عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری