انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جیمز اینڈرسن پنڈلی کی انجری کا شکار ہیں۔ دوسری جانب انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا کہنا ہے کہ جیمز اینڈرسن کا پہلا ٹیسٹ نہ کھیلنا ورک لوڈ مینجمنٹ کا حصہ ہے۔
ای سی بی کا مزید کہنا ہے کہ جیمز اینڈرسن کی انجری کا کوئی مسئلہ نہیں ہے وہ فٹ ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز کل سے برسبین میں ہوگا۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار