آسٹریلیا پاکستان کا سیمی فائنل، 2پرانے دوست حریف بن کر آمنے سامنے

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلین کوچ جسٹن لینگر اور پاکستانی کوچ میتھیو ہیڈن ناصرف اچھے دوست ہیں بلکہ ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین اوپنر جوڑی بھی رہ چکے ہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا ممکنہ طور پر آمنے سامنے ہو سکتے ہیں۔پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ اس وقت سابق آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر میتھیو ہیڈن ہیں جبکہ دوسری جانب آسٹریلین ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر ہیں۔آسٹریلین کوچ جسٹن لینگر اور پاکستانی کوچ میتھیو ہیڈن ناصرف اچھے دوست ہیں بلکہ ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین اوپنر جوڑی بھی رہ چکے ہیں، اب دونوں کی ٹیمیں سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔میتھیو سے اپنی دوستی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلین ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں میتھیو سے گہرا تعلق قائم ہے، ہم پورے ٹورنامنٹ میں میسجز کے ذریعیرابطے میں رہے ہیں، کئی عرصے سے میتھیو کو نہیں دیکھا لیکن اس کے باوجود اب 3 گھنٹے کے لیے اس دوستی کو پس پشت ڈال کر ساری توجہ میچ پر ہو گی۔ویڈیو میں میتھیو ہیڈن اور جسٹن لینگر کے ٹیسٹ کیریئر سے متعلق چند یادگار لمحات کو بھی دکھایا گیا ہے۔