اسلام آباد (شوبز ڈیسک) بھارت میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ایک ٹیم نے تحقیقات کے لیے ممبئی میں بو لی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے گھر چھاپہ مارا ہے۔ اس کارروائی کا تعلق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کیس سے ہے جو منشیات کے کیس میں زیرِ حراست ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی کی ٹیم گزشتہ روز شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ پہنچی۔شاہ رخ خان کے علاوہ این سی بی کی ایک ٹیم اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر بھی گئی ہے۔اننیا پانڈے اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اور شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی قریبی دوست ہیں۔ این سی بی نے انھیں پوچھ گچھ کے لیے بھی بلایا ہے۔
بریکنگ
- •شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والا ہم میں سے نہیں ہوسکتا، مریم نواز
- •ہالی ووڈ کے بجائے ساؤتھ انڈین فلم سائن کرلوں گا، شاہد کپور
- •بلاول بھٹو نے میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کو امیدوار نامزد کردیا
- •باغ آزاد کشمیر، مریم نواز آج انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی
- •محمد رضوان کا اپنی انگریز ٹیچر کو قرآن پاک کا تحفہ