اسلام آباد(شوبز ڈیسک)بولی وڈ کے کنگ خان کے بیٹے آریان خان کا کیس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے افسر سمیر وانکھیڑے سے واپس لے لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی کے افسر سمیر وانکھیڑے سے آریان خان سمیت دیگر 6 کیسز بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق اب سینئر پولیس افسر سنجے سنگھ کی سربراہی میں قائم کی جانے والی ایک اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم آریان خان کیس سمیت دیگر چھ کیسز کی تفتیش کرے گی۔ اسپیشل ٹیم دہلی یونٹ سے تعلق رکھتی ہے۔واضح رہے کہ این سی بی کے افسر سمیر وانکھیڑے نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ ان سے کیسز واپس لیے جائیں۔سمیر وانکھیڑے کا میڈیا میں پہلی مرتبہ نام اس وقت بہت زیادہ منظر عام پر آیا تھا جب انہیں بھارت کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خود کشی کے کیس کی تحقیقات سپرد کی گئی تھیں۔یاد رہے کہ آریان خان کے کیس میں گزشتہ دنوں یہ خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں کہ بولی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان سے کروڑوں روپے رشوت طلب کی گئی تھی۔ اس ضمن میں ایک گواہ نے باقاعدہ عدالت میں حلف نامہ بھی جمع کرایا تھا۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار