دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز آل رانڈر مدثر نذر کا اصرار ہے کہ آئی پی ایل کی دولت کی وجہ سے انڈیا کے عروج کے باوجود ان کا ملک ایک بار پھر ایشین کرکٹ کا بادشاہ بن جائے گا۔مدثر نذر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اتوار کو دبئی میں ہونے والے پاکستان اور انڈیا کے میچ سے قبل اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرا نہیں خیال کہ پاکستان تبدیل ہوا ہے۔ یہ انڈیا ہے جو بدل گیا ہے۔آئی پی ایل کی آمد کے ساتھ انہوں نے پیسے کا بہت اچھا استعمال کیا۔ اگر آپ انڈیا میں ڈومیسٹک مقابلے دیکھیں، ان کی تمام ایسوسی ایشنز کو دیکھیں، انہوں نے کتنے اچھے طریقے سے اپنی کرکٹ کو آرگنائز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کے پاس اپنا سٹیڈیم، اپنی اکیڈمیاں، سکول کرکٹ اور ریاستی کرکٹ ہے۔ انڈیا میں کرکٹ فروغ پا رہی ہے۔لیکن جو لوگ مستقل طور پر اچھا کام کر رہے ہیں وہ انگلینڈ اور آسٹریلیا ہیں، انڈیا سب سے آگے اور دنیا کی تین بہترین سائیڈز میں شامل ہے۔مدثر نذر کا انڈین کرکٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ ‘بی سی سی آئی آئی پی ایل کے پیسے کو استعمال کرنے کے حوالے سے کافی ہوشیار ہے۔ انڈین کرکٹ اس سے پہلے بھی طاقت ور تھی لیکن اس کے بعد اس نے بہت زیادہ مستقل مزاجی آئی ہے۔لیکن وہ پرامید ہیں کہ پاکستان سپر لیگ ملک کا پریمیئر ٹی 20ٹورنامنٹ اور نئی انتظامیہ کھیل کو زندہ کرے گی۔ مدثر نذر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کسی دن ایک موڑ لے گی اور ورلڈ کپ میں انڈیا کے خلاف اپنی پہلی جیت درج کرے گی۔