راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی پنجاب نے قصور میں ڈکیتی کی واردات میں زیر حراست خاتون پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے لیڈی کا نسٹیبل اور پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار کے حکم پر واقعہ میں ملوث پرائیویٹ خاتون اور اہلکاروں کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔
ئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس میں ایسی کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں ہے، ملزمان پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں۔
واضح رہے کہ خاتون پر تشدد کا واقعہ قصور کے تھانہ صدر قصور میں پیش آیا تھا جہاں زیر حراست ملزمہ جمیلہ پر ایک خاتون ساجدہ نے تشدد کیا اور لیڈی کانسٹیبل کو اپنا موبائل فون دے کر اس پر تشدد کی ویڈیو بھی بنوائی تھی۔
بریکنگ
- •اوکاڑہ یونیورسٹی اور قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تحقیقی اشتراک کا معاہدہ
- •انگور اڈہ: شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- •پاکستان ٹیم افغانستان سے T20 سیریز کھیلنے کیلئے آج دبئی روانہ ہوگی
- •اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو، فواد چوہدری
- •توہینِ عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری