راولپنڈی (نیوز ڈیسک) – آئی ایس پی آر نے 82ویں یوم پاکستان کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا۔
نیا نغمہ شاد رہے پاکستان قومی عزم، اتحاد و یگانگت اور خوشحالی کی جانب سفر کا عکاس ہے۔ یہ نغمہ اس ارضِ پاک کے نام ایک ایسی دعا ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن کر اعلان کر رہا ہے کہ شاد تھا، شاد ہے اور شاد رہے یہ پاکستان۔ یہ نغمہ شاندار ماضی، پرعزم حال اور خوشحال مستقبل جیسی نیک تمناؤں کا مظہر ہے۔
شاد رہے پاکستانhttps://t.co/iYxQMLoWfu
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 17, 2022
پاکستان کے معروف کمپوزر شجاع حیدر نے اس نغمے کو نہ صرف لکھا ہے بلکہ اس کی خوبصورت دُھن بھی ترتیب دی ہے۔ یشل شاہد اور شجاع حیدر کی بہترین آوازوں نے اس نغمے کو اور بھی خوبصورت بنا دیا ہے۔