اومیکرون کے آتے ہی کورونا ویکسی نیشن کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے آتے ہی ویکسی نیشن کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں اومیکرون کے آتے ہی کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس وقت ملک بھر میں 8 کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد کورونا ویکسین کی کم ازکم ایک خوراک لگواچکے ہیں جب کہ 6 کروڑ افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جاچکی ہے۔