انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھا وتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھا وتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا.
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھا چوبیس پیسے اضافے کے بعد 179.22 روپے رہا جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے-
اس سے قبل دسمبر 2021 میں ایک ڈالر 178.30 روپے کا ہوا تھا۔ منگل کو کاروبار کے آغاز پر ہی رو پے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا دیکھا جارہا تھا، ڈالر کی قدر 12 پیسے اضافے کو بعد ڈالر 178.98 روپے سے مہنگا ہوکر 179.10 روپے کی بلند ترین سط پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباو کا شکار ہے۔