انضمام الحق کا 25سال پہلے ہالینڈ میں ہونیوالے جھگڑے سے متعلق دلچسپ انکشاف

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے 25سال پہلے ہالینڈ میں ہونے والے جھگڑے سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام جشن کرکٹ میں سابق چیف سلیکٹر قومی ٹیم انضمام الحق نے بتایا کہ 1995میں ہالینڈ میں انہوں نے وسیم اکرم سے بلند قد والے شخص کو پیچھے سے دبوچ لیا جو وسیم بھائی (وسیم اکرم)کو برا بھلا کہہ رہا تھا۔انضمام الحق نے بتایا کہ اس کے بعد ایک اور میچ میں شکست کے بعد لوگوں نے پھر ٹیم کو برا بھلا کہا تو وسیم بھائی نے کہا کہ دیکھو انضمام یہ لوگ ہمیں پھر برا بھلا کہہ رہے ہیں مگر میں نے لڑنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وسیم بھائی یہ بہت زیادہ لوگ ہیں، ہمیں بہت ماریں گے۔